ممبئی، یکم جنوری (یواین آئی) حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ حج 2020 ء کیلئے قرعہ اندازی کی کارروائی ہی نہ کرانا پڑے۔کیونکہ کمیٹی نے امسال درخواستوں کے لیے تاریخ میں چار مرتبہ توسیع کی ہے،اس کے باوجود درخواستوں میں کمی کاسلسلہ جاری ہے۔ اترپردیش سے سب سے کم درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ حج کمیٹی ذرائع کے مطابق دولاکھ بیس ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور اس سلسلہ میں اندراج کے بعد ایک لاکھ سے زیادہ عازمینِ حج کو کور نمبر دئے جارہے ہیں تاکہ کام میں آسانی ہو۔حج کمیٹی کے ذریعہ دولاکھ چالیس ہزار کاکوٹہ ہے۔ گزشتہ سال 2.60لاکھ درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔حج کمیٹی کے سی او مقصود احمد خان نے درخواستیں کم آنے کی تصدیق کی ہے۔سی ای او کے مطابق عالمی سطح پر مندی اور ڈالر کے مقابلہ میں روپئے کی قدر میں کمی بھی درخواستوں میں کمی کاایک بڑا سبب ہے۔جبکہ آن لائن سسٹم بھی دوسری وجہ ہے۔